11 مارچ، 2018، 8:51 AM

پاکستانی نوجوان نے سیاہی پھینک کر پاکستانی وزیر خارجہ کا منہ کالا کردیا

پاکستانی نوجوان نے سیاہی پھینک کر پاکستانی وزیر خارجہ کا منہ کالا کردیا

پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں ایک پاکستانی نوجوان نے سیاہی پھینک کر پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے منہ کوکالا کردیا جبکہ ،پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے شہر سیالکوٹ میں ایک پاکستانی  نوجوان نے سیاہی پھینک کر پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے منہ کوکالا کردیا  جبکہ ،پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں ن لیگ کے ورکر کنونشن سے وزیر خارجہ خواجہ آصف خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ایک جانب سے ان پر نوجوان نے سیاہی پھینک دی جو خواجہ آصف کے چہرے اور سر کے بالوں پر گری اس پر قریب کھڑے لو گوں نے اس نوجوان کو پکڑلیا اور پھر پولیس نے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے پولیس سے کہا ہے کہ وہ زیر حراست شخص کو چھوڑ دیں میری اس سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔

News ID 1879287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha